عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گوگل نے دلچسپ ٹول متعارف کر دیا ہے۔
کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے دنیا بھر میں سماجی فاصلے کی پابندی لاگو ہے۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز کیا گیا تاکہ اس وبا سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
تاکید کی گئی کے غیر ضروری گھروں سے باہر نا نکلا جائے اور اس وبا سے محفوظ رہنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر پر باخوبی طریقے سے عمل بھی کیا جائے۔
گوگل کی جانب سے انتہائی دلچسپ ٹول متعارف کروا گیا ہے جس سے لوگوں کو سماجی فاصلہ قائم رکھنے میں بہت مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ میل آن لائن کے مطابق اس ٹول کا نام ’سوڈر‘رکھا گیا ہے،اس ٹول کا نام دو الفاظ’سوشل‘ اور ’ریڈار‘ کو ملا کر اخذ کیا گیا ہے۔
یہ ٹول موبائل فون کی سکرین پر صارفین کو بتائے گا کہ ان کے چاروں طرف کتنے فاصلے پر لوگ موجود ہیں۔
اس حوالے سے کی جانے والی رپورٹ کے مطابق یہ ٹول موبائل فون کی سکرین پرصارف کے گرد 6.5فٹ کا دائرہ دکھائے گا اور صارف دیکھ سکے گا کہ اس دائرے کے اندر کوئی اور شخص تو نہیں آ رہا۔
اس سے اسے اندازہ ہو جائے گا کہ وہ ساڑھے 6فٹ فاصلے کی پابندی کر رہا ہے یا نہیں۔
تاہم کوئی دوسرا شخص اس دائرے میں آ رہا ہو گا تو صارف خود کو اس سے دور کر لے گا۔
واضح رہے کہ گوگل کے صارفین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں اس ٹول سے بہت مدد ملے گی۔